ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روسی وزیرخارجہ کی سالانہ پریس کانفرنس، اہم بین الاقوامی معاملات پر اظہارِ خیال

روسی وزیرخارجہ کی سالانہ پریس کانفرنس، اہم بین الاقوامی معاملات پر اظہارِ خیال

Tue, 16 Jan 2018 13:24:00    S.O. News Service

ماسکو 15جنوری( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )روس کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ وہ فلسطین کے صدر محمود عباس کے امریکا پر رنج اور غصے کے اظہار کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ لاوروف کا یہ بیان محمود عباس کے حالیہ بیان کے تناظر میں ہے، جس میں انہوں نے امریکی صدر کی امن کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے مزید ثالثی کو قبول نہ کرنے کا اظہار کیا ہے۔ اسی پریس کانفرنس میں روس کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر پہلے سے طے شدہ ڈیل میں تبدیلی کے امریکی مطالبے کو کسی طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ لاوروف نے امریکا سے کہا کہ وہ ایرانی جوہری ڈیل کی حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا۔


Share: